Thursday, 26 December 2024, 04:40:39 pm
 
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 50 فلسطینی شہید
December 07, 2024

وسطی غزہ میں نصیرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد چوالیس ہزار چھ سو سے زائد ہوگئی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کا سانحہ انسانیت کی مکمل تباہی کا عکاس ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری ڈرئوانے خواب کو اب ختم ہونا چاہیے کیونکہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے عالمی برادری اس پر آنکھیں نہیں بند کرسکتی۔