Monday, 09 December 2024, 11:00:16 pm
 
ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطی اور یوکرین میں جنگیں روکنے کے عزم کا اظہار
November 07, 2024

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطی اور یوکرین میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جنگیں روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے فلوریڈا میں ایک پرہجوم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ کسی جنگ میں شامل نہیں ہوا تھا۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔