Wednesday, 24 June 2026, 11:12:28 am
 
پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
October 07, 2025

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز سمیت پاکستانی ہتھیاروں کے نظام کی مؤثر کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز سمیت پاکستان کی اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق کے دوران بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔