Wednesday, 24 June 2026, 11:16:48 am
 
پاکستان ، سعودی عرب کا مسلم اُمہ کے درمیان اتحاد کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور
October 07, 2025

پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج(منگل) کو اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا نیا سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے اور پاکستان کیلئے یہ کامیابی باعث فخر ہے۔

سپیکر نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بڑھانے کیلئے انکی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا جائیگا۔

ڈاکٹر الشیخ نے اعادہ کیا کہ سعودی عرب، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے بین الپارلیمانی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو اسلامی دنیا میں ایک اہم ملک قرار دیا۔