Wednesday, 24 June 2026, 11:04:53 am
 
وزیراعظم ملائیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
October 07, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کوالا لمپور کے ہوائی اڈے پروزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا۔

وزیراعظم کو ان کی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ان کے دورہ ملائیشیا کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی۔

اس سے پہلے ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کی رہائش گاہ آمد پر بچوں نے ہاتھوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے پرچم تھامے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔