پاکستان کے حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس ڈسکس تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
حیدر علی نے باون اعشاریہ پانچ چار میٹر کی تھرو پھینکی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حیدر علی کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ حید ر علی کی ہمت اور عزم پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔