Friday, 26 April 2024, 03:45:35 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 5اگست2019کے بعدانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ
August 07, 2022

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 5اگست 2019 کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جب مودی کے زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں فوجی محاصرہ نافذ کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 663بے گناہ کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ 2278 افرادزخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے بلاخوف وخطر انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں جاری ہیں۔رپورٹ میں افسوس کااظہارکیاگیا کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کررہے ہیں۔