Sunday, 06 October 2024, 11:34:43 am
 
آج غذائی تحفظ کاعالمی دن منایاجارہاہے
June 07, 2023

آج غذائی تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد تحفظ خوراک کے معیارات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں غذائی تحفظ کے معیارات کی پاسداری کے ذریعے پاکستان میں غذا کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کے معیارات ایک فعال اور صحتمندانہ زندگی بسر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک ہمیں ناقص غذا اور نشو و نما میں کمی کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غذا کے ذریعے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچاو میں مدد دے سکتی ہے۔