Thursday, 10 October 2024, 11:38:50 am
 
بھارت کی جاری جارحیت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مؤقف کو کچل نہیں سکتی،کل جماعتی حریت کانفرنس
April 07, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی جاری جارحیت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مؤقف کو کچل نہیں سکتی۔ایک بیان میں اے پی ایچ سی کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو فوجی اورپولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔