افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنو بہت ہی شاندارطریقے سے مکمل ہوئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں 117 دنوں میں کام مکمل کیا گیا۔
وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل پر پنجاب حکومت، ڈی جی ایف ڈبلیو او، پی سی بی اور تزئین و آرائش کے کام سے وابستہ دیگر افراد کی تعریف کی۔
انہوں نے حالیہ مہینوں میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کر لے گا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لے گی۔