Monday, 09 December 2024, 10:12:14 pm
 
نوٹس، نیلام عام
February 07, 2023

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن براڈکاسٹنگ ہائوس خیرپورنوٹس، نیلام عامپاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن، ہائی پاور ٹرانسمیٹر خیرپور پر موجود پرانا ٹرانسمیٹر میڈیم ویوز، 100KW ڈیزل جنریٹر 410 KVA ،OCB ، انٹینا ماسٹ، AC پلانٹDuct کے ساتھ اور ناکارہ پرزہ جات کی نیلامی کیلئے اوپن آکشن" جیسا ہے جہاں ہے" کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ اچھی شہرت کے حامل NTN اور GST رجسٹرڈ فرمز اوپن آکشن میں شرکت کر سکتی ہیں۔ پی بی سی ، ایچ پی ٹی خیرپور پر مورخہ21 فروری2023 کو ہونے والے آکشن کی تفصیل درج ذیل ہے۔شرائط وضوابط۔ 1 ۔نیلامی جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والی فرمزدفتری اوقات (صبح 10 بجے سے 3 بجے دوپہر) کے دوران مندرجہ بالا ٹرانسمیٹر اور پرزہ جات کے معائنہ کیلئے ہائی پاور ٹرانسمیٹر، ریڈیو پاکستان خیرپور تشریف لاسکتے ہیں۔2 ۔ٹینڈر دستاویزات مبلغ 1000 روپے ناقابلِ واپسی کے عوض دفتری اوقات کے دوران مورخہ 21 فروری2023 بوقت 10.30 تک ریڈیو پاکستان ، براڈکاسٹنگ ہائوس خیرپور سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تمام فرمز کو ٹینڈر دستاویزات میں موجود تمام شرائط ، قواعد وضوابط کا مکمل طور پر پابند ہونا لازمی ہوگا۔ 3 ۔فرمز کو نیلامی میں شمولیت کیلئے قابلِ واپسی رقم مبلغ500000/- (پانچ لاکھ روپے) بطور زرِ ضمانت بشکل پے آرڈر بنام " ڈپٹی ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان" جمع کرانا ضروری ہے۔4 ۔کامیاب بولی دہندہ فرمز کو پیشکش کا 25% بشکل پے آرڈر/ بینک ڈرافٹ بنام" ڈپٹی ڈائریکٹر ، ریڈیو پاکستان "موقع پر جمع کرانا ضروری ہے اور بقیہ رقم 15 دن کے اندر جمع کرانی ہوگی۔ بقیہ رقم 15 دن کے اندرجمع نہ کرانے کی صورت میں پیشکش دینے والے کا جمع شدہ 25% ضبط کر لیا جائے گا اور بولی کینسل کردی جائے گی۔5 ۔پی بی سی پیپر ا قوانین کے مطابق کسی بھی موقع پر ٹینڈر کینسل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ 6 ۔ٹینڈر میں شرکت کے خواہش مند اپنا اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو کاپی اوپن آکشن شروع ہونے سے پہلے لازمی طور پر اپنے ہمراہ لائیں۔ 7 ۔کامیاب پیشکش دینے والی فرمز کسی بھی طرح کے لاگو شدہ ٹیکسز ادا کرنے کی پابند ہوگی۔8 ۔اوپن آکشن پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن، براڈکاسٹنگ ہائوس خیر پور پر مورخہ 21 فروری 2023 پر دن 11.30 بجے نیلامی کمیٹی کی سربراہی میں کی جائے گی۔9 ۔ تمام فرمز سے درخواست ہے کہ اوپن آکشن میں شرکت سے پہلے ٹرانسمیٹر اور پرزہ جات کا معائنہ پاکستان کارپوریشن ، ہائی پاور ٹرانسمیٹر خیرپور پر لازمی طور پر کر لیں۔مزید تفصیلات کیلئے رابطہ نمبر: 0333-5729869, 0300-3141262, 0243-9280257

(سید اکبر شاہ)،اسٹیشن ڈائریکٹر، پی بی سی، بی ایچ خیرپورفون نمبر۔ 0243-9280253