Thursday, 26 December 2024, 04:04:19 pm
 
اقوام متحدہ کی خواتین پر طالبان کی پابندیوں کی مذمت
December 06, 2024

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے OHCHR نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین اورلڑکیوں کو نجی میڈیکل اداروں میں داخل ہونے سے روکنے کے بارے میں نئی پابندی عائد کرنے کی مذمت کی ہے ۔

ایک بیان میں OHCHR کی ترجمان روینا شامد سانی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے حفظان صحت کے شعبے پر سنگین اثرات ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ اس پابندی سے خواتین کی حفظان صحت تک رسائی مزید غیریقینی ہوجائے گی۔