Thursday, 26 December 2024, 04:24:23 pm
 
وزیراعظم نے غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے نئے تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح کر دیا
November 06, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج گلگت کے ضلع غذر کے  کے گاؤں ببر میں2022 کے متاثرین سیلاب کیلئے نئے تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر ضلع کی Bado Daas Buber وادی میں ایک جدید ہسپتال ،سکول اور کھیلوں کا میدان تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے میں ہنزہ میں نلتر ایکسپریس وے اور گریٹر سپلائی سمیت گلگت میں کئی ترقیاتی منصوبوںاور عطا ء آباد میں 54 میگاواٹ کے پن بجلی گھر کا بھی افتتاح کریں گے۔