Thursday, 26 December 2024, 06:26:46 pm
 
محمد آصف آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
November 06, 2024

پاکستان کے محمد آصف قطر میں جاری آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو سخت مقابلے کے بعد پانچ

تین سے شکست دی۔

محمد آصف آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تیسری بار پہنچے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے دو ہزار بارہ اور دو ہزار انیس میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔