Monday, 09 December 2024, 09:03:28 pm
 
حکومت اسلام آباد آئی ٹی پارک کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے،احسن اقبال
November 06, 2024

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تیزی سے تکمیل کا عزم ظاہر کیا ہے جس سے پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں مسابقت کے قابل ہوجائے گا۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبے پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنانے اور پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے متوازن ترقیاتی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔