Monday, 09 December 2024, 09:22:34 pm
 
امریکی صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح برتری حاصل
November 06, 2024

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی حریف کملا ہیرس کو اہم ریاستوں پینسلونیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں شکست دے کر برتری حاصل کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے فاکس نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کودوسوسڑسٹھ الیکٹرول ووٹوں سے سبقت حاصل ہے اور انہیں انتخاب جیتنے کیلئے صرف تین مزید ووٹ درکار ہیں۔

کملا ہیرس نے اب تک 224 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں۔

جیتنے والے امیدوار کوکم از کم 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں اور مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں معاملہ کانگریس کو بھیج دیا جاتا ہے۔