Saturday, 21 December 2024, 04:56:38 pm
 
نائب وزیراعظم کا وسیع تر قومی مفادات کیلئے اتحاد کی ضرورت پر زور
October 06, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وسیع تر قومی مفادات کی خاطر چھوٹے سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا پڑے گا۔

ایک پریس بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے وقت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ملک کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب پاکستان اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ احتجاج کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا اور ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔

نائب وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی جانب سے کسی خاص ملک کے وزیر خارجہ کو اس کے احتجاج میں شرکت کی دعوت کو اس کی قیادت کی جانب سے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والی سیاسی چال کے طور پر بھی دیکھا۔