کل جماعتی حریت کانفرنس نے یوم یکجہتی کشمیر سے ایک روز قبل بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر بھر سے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے چھاپوں کے دوران پانچ سو افراد کی گرفتاری کی پرزورمذمت کی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں اے پی ایچ سی کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ان گرفتاریوں کے بارے میں کہا کہ ان کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے قابض حکام پر زور دیا کہ گرفتارشدگان کو فوری رہا کیا جائے۔
ادھر سیاسی ماہرین نے بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گرفتاریوں کی حالیہ لہر کو کشمیری عوام کی آزادی کو کچلنے کی بھارت کے سلسلہ وار ظلم و تشدد کی ایک اور افسوسناک صورتحال قراردیا ہے۔
ان ماہرین نے بین الاقوامی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں اور کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اس کا محاسبہ کرے۔