Friday, 03 February 2023, 06:12:30 am
آرمی چیف کابیان تنازع کشمیرپرپاکستان کے اصولی مئوقف کاعکاس ہے:ماہرین
December 05, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کشمیر سے متعلق پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کو لگنے والے زخموں کیلئے مرہم قرار دیا ہے۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے عالمی برادری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے کیاگیا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کرنے کی تعریف کی۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے پاکستانی فوج اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتی اور یہ بیان تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتاہے۔ماہرین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے پاکستان کی حمایت جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.