شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارج دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چھ اہلکاروں کی نمازہ جنازہ آج پشاور چھائونی میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت اعلی حاضر سروس فوجی اور سول حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں انکے آبائی گائوں روانہ کردی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائیگا۔
شہید ہونے والوں میں لیفیٹننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔
ان فوجیوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم اور ارادے کو تقویت دیتی ہیں۔