Saturday, 21 December 2024, 05:19:35 pm
 
صدر، وزیراعظم نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا
October 05, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں صدر نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دوسرے پانچ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔