بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشیا سمیت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔
انہوں نے یہ بات آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان کے بحری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر بات چیت کیلئے سمیت ملائیشیا کی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور بحری امور کی وزارت کے تحت دیگر ادارے درآمد اور برآمدکنندگان کے تحفظات دور کرنے کیلئے تندہی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی سمیت تمام بندرگاہوں کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے۔
ملائیشیا کی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔