Saturday, 02 November 2024, 04:39:01 am
 
دنیا پاکستان کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا اعتراف کررہی ہے، تارڑ
October 05, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا اعتراف کررہی ہے اور ملک کے معاشی اشارے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

آج (ہفتہ کو )لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ Bloomberg کے مطابق پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس کی سٹاک مارکیٹ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے پاکستان حالیہ دورے کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ملائیشیا کو بیس کروڑ ڈالر مالیت کا حلال گوشت اور ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کریگا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ ملکی برآمدات میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ایک پائی خرچ کئے بغیر کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اور دیگر سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری جاری ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے معاشی وژن پر عملدرآمد ہورہا ہے اور اب دنیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہی ہے۔