Thursday, 26 December 2024, 03:06:23 pm
 
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز
December 03, 2024

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق اب تک چون ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا حج اخراجات کی قسطوں میں وصولی کی وجہ سے رواں سال زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

ترجمان نے سمندر پار پاکستانیوں پرزوردیاکہ وہ سکیم میں اپنی شمولیت یقینی بنانے کیلئے آج تک درخواستیں جمع کرادیں۔