Thursday, 26 December 2024, 03:22:16 pm
 
صدر،وزیراعظم کا تمام شعبوں میں معذورافرادکی شمولیت کے عزم کا اعادہ
December 03, 2024

صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد کے حقوق،فلاح و بہبود اور ان کی شمولیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے معاشرے کے تمام طبقوں بشمول سرکاری اداروں، کاروباری حضرات اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ معذورافراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایسے ماحول کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں معذور افرادبطوررہنما اپناکرداراداکرسکیں۔

انہوں نے ان افراد کے ساتھ با وقارانداز میں برتائو کرنے اور انہیں وہ وسائل فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس کی انہیں ترقی کی منازل طے کرنے کی ضرورت ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے مختلف قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے معذور افرادکی مدد کے لئے انتھک محنت کرنے والوں،ان کی نگہداشت اوروکالت کرنے والوں اور تنظیموں کے انمول کام اور تعاون کو سراہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔