پاکستان اورتاجکستان نے ڈیجیٹل میڈیا، کاروبار اورتجارت کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں تاجکستان کے سفیر Sharif Zoda Yousaf Toir اور ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی فہدہارون کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
فریقین نے دیرینہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے تناظرمیں ڈیجیٹل میڈیا، کاروبار اور زراعت کے شعبوں میں گہرے تعاون کے امکانات پراتفاق کیا۔
فہدہارون نے غلط معلومات کامقابلہ کرنے اورڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے سمیت ڈیجیٹل امور کے بارے میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔