Thursday, 26 December 2024, 03:04:44 pm
 
نائب وزیراعظم ای سی اوکے اجلاس میں شرکت کیلئے مشہد میں ہیں
December 03, 2024

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمداسحاق ڈاراقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اٹھائیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے شہرمشہدمیں ہیں۔

صوبہ رضوی خراسان کے نائب گورنرجنرل محمدعلی نبی پور اورایران میں پاکستان کے سفیرمدثرٹیپو نے ان کاایئرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزارتی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے منشورکے ساتھ پاکستان کے عزم کااعادہ کریںگے اورخطے میں سڑک اورریل نیٹ ورک کی ترقی، ویزانظام میں نرمی اورسرحدی طریقہ کار آسان بنانے کے ذریعے ای سی اوخطے میں رابطوں کی صلاحیت کواجاگرکریںگے۔