وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
ایک ٹیلی ویژن بیان میں، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترسیلات زر 8.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، شرح سود 15 فیصد ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 4.8 فیصد پر آگئی ہے جو معیشت میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پی ٹی آئی کی جعلی بیانیہ کی سیاست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایسا ایک بھی ویڈیو ثبوت نہیں ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے کسی افسر یا اہلکار کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن نہیں تھا اور مظاہرین جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ناکام احتجاج کو چھپانے کے لیے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے۔