Thursday, 26 December 2024, 02:49:36 pm
 
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل توانائی کے شعبے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے
December 03, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل توانائی کے شعبے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے ایک علاقے میں گیس کی پیداوار شروع کی ہے۔

کمپنی کی تکنیکی مہارت کی بدولت کھدائی کے ذریعے ایک ہزار تین سو پینتالیس میٹر گہرائی میں گیس دریافت ہوئی ہے۔

اس سے قبل او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی گیس کے ذخائر دریافت کیے۔