منصوبہ بندی ،ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
آج کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد پر آگئی ہے،برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دوسال میں آئی ٹی کے
شعبے کی برآمد ات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کی شاندار کارکردگی کو سراہا جس کا ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔