Monday, 11 November 2024, 03:30:24 am
 
ُُپاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں گرین رزمک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
October 03, 2024

ُُپاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں منعقدہ گرین رزمک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیاہے۔

علاقے کی بارہ ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد مثبت سرگرمیوں کے ذریعے مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا تھا۔ ٹورنامنٹ سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں تماشائی محظوظ ہوئے۔