انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں اتیھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے ایتھوپیا کوڈیجیٹلائزیشن سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کیلئے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔