اسرائیل نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان STEPHANE DUJARRICنے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنے چوبیس سالہ کیرئیر میں کبھی بھی ایسے جارحانہ اقدام کا سامنا نہیں کیا۔
اقوام متحدہ کے کسی بھی سربراہ کے خلاف سفارتی ذرائع کے مطابق اس قسم کی کارروائی کبھی نہیں کی گئی۔