Friday, 26 April 2024, 08:05:26 pm
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےوفدکی جانب سےوزیراعلیٰ پنجاب کوسیلاب متاثرین کےفنڈکےلئےلاکھوں روپےمالیت کےچیک پیش
October 03, 2022

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ کے سیلاب متاثرین کے فنڈ کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے چیک پیش کئے۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت وزیراعلیٰ کے فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والے فنڈ کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔