پاکستان سٹاک ایکس چینج نے آج ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرلیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس جو عیدالفطر سے پہلے آخری کام کے دن ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو چھ پوائنٹس پر بند ہوا تو ایک لاکھ اٹھارہ ہزار دوسو اکیس پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
سٹاک ایکس چینج میں اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔