گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں چاراعشاریہ نو فیصد کمی آئی ہے جو پچھلے ساڑھے چھ سال میں سب سے زیادہ کمی ہے ۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق اس سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ دو فیصد تھی ۔
مہنگائی میں اس کمی سے مالیاتی امور میں مزید آسانی پیدا ہوگی ، کاروبار اور صنعتوں کیلئے درکار سرمائے میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کیلئے قرضوں کی فراہمی سے متعلق بچتوں میں اضافہ ہوگا جس سے آئندہ چند مہینوں میں مالیاتی توازن میں بہتری یقینی بنانے میں مددملے گی۔
بلومبرگ کے مطابق غذائی اشیاء کی رسد میں اضافے اور طلب پوری ہونے سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئےگی۔