Thursday, 26 December 2024, 03:26:42 pm
 
نائب وزیراعظم ای سی او کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج ایران جائیں گے
December 02, 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے وزراء کی کونسل کے28ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوں گے۔

اجلاس میں اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے منشور کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی، ویزا کے نظام اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کے ذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ روابط کے امکانات کو اجاگر کریں گے۔

اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ میں تنازعات' علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اعادہ کریں گے اوراقتصادی تعاون تنظیم کلین انرجی مرکز کے اعلامیے پر دستخط کریں گے۔

نائب وزیراعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریںگے۔