وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے قوانین وضع اور ادارے قائم کئے گئے ہیں۔
آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حقیقی ترقی کے حصول کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایک متوازن معاشرہ جہاں مرد و عورت کو مساوی حقوق حاصل ہوں ترقی کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے اور اُنہیں سربلند رکھتا ہے۔