Thursday, 26 December 2024, 03:09:26 pm
 
خیبر پختونخوا پیس فٹبال ٹورنامنٹ باجوڑ میں اختتام پذیر
December 02, 2024

پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہونے والا خیبر پختونخوا پیس فٹبال ٹورنامنٹ باجوڑ میں ایک شاندار تقریب کے بعد ختم ہو گیا۔

اِس پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع کی سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور پینلٹی ککز کے بعد باجوڑ کی ضلعی ٹیم نے چترال کی ٹیم کو شکست دے دی۔کھلاڑیوں، مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہئے۔