Thursday, 26 December 2024, 03:11:29 pm
 
حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے کوششیں جاری
December 02, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے کی ترقی اور اُسے درپیش مسائل کے موثر حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

توانائی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو DISCOS کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی اہم ذمہ داری دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر حکومت نے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کے عمل کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ایک رہبر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔