Thursday, 26 December 2024, 03:00:42 pm
 
بلائنڈٹی ٹونٹی عالمی کپ کا فائنل کل پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ہوگا
December 02, 2024

بلائنڈٹی ٹونٹی عالمی کپ کافائنل پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کل ملتان میں کھیلاجائے گا۔

اس سے پہلے پاکستان نے لاہورمیں پہلے سیمی فائنل میں نیپال کو دس وکٹوں سے ہراکرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال نے مقررہ بیس اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پرچورانوے رنزبنائے ۔

جواب میں پاکستا ن نے اوپنرکامران اختراوربابرعلی کی شاندار بیٹنگ کے باعث مطلوبہ ہدف چھٹے اوور میں حاصل کرلیا۔

کامران نے تریسٹھ جبکہ بابرنے بتیس رنزبنائے۔

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکاکوچھ رنزسے ہراکرفائنل تک رسائی حاصل کی۔