Thursday, 26 December 2024, 07:28:42 pm
 
محسن نقوی کی ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
November 02, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے آصف علی' فہیم اشرف اور محمد اخلاق کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کی جس نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور پاکستان کرکٹ میں قوم کا سرفخر سے بلند کرتی رہے گی۔