Wednesday, 09 October 2024, 11:55:08 am
 
ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلارہے ہیں،وزیراعظم
October 02, 2024

معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے آج (بدھ کو )اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے اسلام کا اصل تشخص اُجاگر کرنے پر پوری امہ کو ان پر فخر ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ اسلام امن کا مذہب ہے اورڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلارہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہرمعاملے میں امہ کورہنمائی فراہم کرتا ہے ۔