ریڈیو پاکستان کے معروف نیوز ریڈر عبدالسلام کی بتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی نیوز کاسٹر تھے۔
انہیں بعد ازمرگ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
انہوں نے بہترین نیوز ریڈر کی کیٹیگری میں دیگر متعدد اعزازات بھی حاصل کئے۔
وہ 1992 میں آج کے روز اسلام آباد میں ایک حادثے میں انتقال کرگئے۔