Friday, 27 December 2024, 04:14:10 am
 
غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری،71 فلسطینی شہید
April 02, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پورے غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایک سو سے زائد افرا د زخمی ہوئے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بتیس ہزار نوسو سے تجاوزکرچکی ہے۔