Thursday, 26 December 2024, 05:49:29 pm
 
پاکستان اور آذربائیجان کا مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق
December 01, 2024

پاکستان اور آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے اتفاق رائے آج اسلام آباد میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعلقات کو کاروبار اور دو طرفہ تجارت میں تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مختلف شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

اپنی طرف سے سفیر نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کرے گا۔