Monday, 02 December 2024, 01:05:14 am
 
وزیراعظم کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
November 01, 2024

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے تاجروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

قطری تاجروں کو اُنہوں نے یہ دعوت قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دی جس نے دوحہ میں اُن سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے اُن کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے توانائی ، بنیادی ڈھانچے، فنانس سمیت پاکستان میں موجود مختلف پرکشش مواقع پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے اس پراتفاق کیا کہ وہ باہمی تعاون سے ملازمتوں اور پائیدار ترقی کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

قطری بزنس مین ایسوسی ایشن کے اراکین نے وزیر اعظم کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔