Wednesday, 16 October 2024, 09:19:17 am
 
پاکستان کی سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت
October 01, 2024

پاکستان نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں اس طرح کے حملے کو بین الاقوامی قانون اور سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن 1961کی خلاف ورزی قرار دیا۔

خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رہائش گاہ پر حملے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ عرب لیگ اور افریقن یونین کے ممالک اور اقوام متحدہ کو شکایات بھیجے گا۔