Wednesday, 16 October 2024, 10:16:15 am
 
وزیراعظم کا گزشتہ44 ماہ کے دوران مہنگائی کی کم ترین شرح پر اطمینان کا اظہار
October 01, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی کی شرح چوالیس ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

انہوں نے آج (منگل کو)ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچ رہا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور عام آدمی کی خوشحالی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام پر عملدرآمد سے معیشت میں مزید استحکام آئیگا۔