بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے جاری ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں گزشتہ ما ہ کے دوران سترہ افراد شہیدکردیے۔
آج کشمیر میڈیا سروس کے تحقیقاتی شعبے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے چودہ کشمیریوںکو ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔
اس عرصے کے دوران کم از کم ایک سو چھیانوے شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کو کالے قوانین کے تحت زیر حراست لیا گیا۔